المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2219
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ التَّمِيمِيُّ الْمِصِّيصِيُّ ، قَالَ : نَا مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلَابٍ ، عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ نَبِيِّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَجَاءَ رَجُلٌ قَدْ تَوَضَّأَ ، وَفِي قَدَمِهِ مَوْضِعٌ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اذْهَبْ فَأَتِمَّ وُضُوءَكَ ، فَفَعَلَ . لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .ترجمہ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں اللہ کے نبی ﷺ کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی آیا جس نے وضو کیا ہوا تھا، مگر اس کے پاؤں میں ایک جگہ ایسی تھی جہاں پانی نہیں پہنچا تھا، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ اور اپنا وضو مکمل کرو۔“ چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“