❮
❯
حدیث نمبر: 2205
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصْرِيُّ الْأَيْلِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ : نَا الْمُفَضَّلُ بْنُ لَاحِقٍ قَالَ : نَا ابْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : عَائِدُ الْمَرِيضِ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ ، فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ اغْتَمَسَ فِيهَا . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْمُفَضَّلِ إِلَّا أَبُو عَاصِمٍ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیمار کی عیادت کرنے والا رحمت میں داخل ہو کر چلتا ہے، پھر جب اس کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت میں پوری طرح ڈوب جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے مفضل سے ابو عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2205
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 139»