المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2198
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الزِّئْبَقِيُّ ، قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ مُدْرِكٍ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ قَالَ : نَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ وَأَبِي يَعْفُورٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- سَبْعَ غَزَوَاتٍ ، نَأْكُلُ الْجَرَادَ . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ إِلَّا أَبُو عَوَانَةَ ، وَلَا عَنْ أَبِي عَوَانَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ مُدْرِكٍ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی، (ان میں) ہم ٹڈیاں کھایا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شیبانی سے ابو عوانہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو عوانہ سے یحییٰ بن حماد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حسن بن مدرک اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“