المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2192
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ إِشْكَابَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ الْكِلَابِيُّ قَالَ : نَا الْمِنْهَالُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : كَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ فِي الثَّوْبِ ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ طُهْرِهَا غَسَلَتْ مَا أَصَابَهُ ، ثُمَّ صَلَّتْ فِيهِ ، وَإِنَّ إِحْدَاكُنَّ الْيَوْمَ تُفَرِّغُ خَادِمَهَا لِغَسْلِ ثِيَابِهَا يَوْمَ طُهْرِهَا I " . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُجَاهِدٍ إِلَّا خَالِدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمِنْهَالُ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم میں سے کسی عورت کو ایک ہی کپڑے میں حیض آتا تھا، پھر جب اس کے پاک ہونے کا دن آتا تو وہ کپڑے پر لگے ہوئے (خون) کو دھو لیتی، پھر اسی میں نماز پڑھ لیتی تھی، اور آج تم میں سے کوئی عورت اپنی خادمہ کو پاک ہونے کے دن اپنے کپڑے دھونے کے لیے فارغ کر دیتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ کے بیان کے مطابق: مجاہد رحمہ اللہ سے اس حدیث کو خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور خالد سے روایت کرنے میں منہال منفرد ہیں۔