المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ : أَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَوْفٍ الْأَعْرَابِيِّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَوْمَ النَّحْرِ : I " هَاتِ ، الْتَقِطْ لِي حَصَيَاتٍ I " فَالْتَقَطْتُ لَهُ حَصَيَاتٍ مِثْلَ حَصَى الْخَذْفِ فَقَالَ : I " بِمِثْلِ هَؤُلَاءِ فَارْمُوا ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِالْغُلُوِّ فِي الدِّينِ . لَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْفٍ عَنْ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : عَنِ الْفَضْلِ I " إِلَّا جَعْفَرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّزَّاقِ I " ، وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قربانی کے دن (دس ذی الحجہ کو) رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”لاؤ، میرے لیے کچھ کنکریاں چن لو۔“ چنانچہ میں نے آپ ﷺ کے لیے چھوٹی چھوٹی کنکریاں چن لیں، جو انگلیوں سے پھینکی جانے والی کنکریوں جیسی تھیں۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسی ہی کنکریوں سے رمی کیا کرو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ دین میں غلو (حد سے بڑھنے) کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ کے بیان کے مطابق: عوف سے، انہوں نے زیاد سے، انہوں نے ابو العالیہ سے اور انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث روایت کرنے والوں میں سے کسی نے «عن الفضل» (فضل رضی اللہ عنہ سے) کا ذکر نہیں کیا سوائے جعفر کے، اور ان سے روایت کرنے میں عبد الرزاق منفرد ہیں۔ جبکہ دیگر لوگوں نے اسے عوف سے، انہوں نے زیاد سے، انہوں نے ابو العالیہ سے اور انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے (فضل کے واسطے کے بغیر) روایت کیا ہے۔