المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2179
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ مَرْدَانَبَةَ ، عَنْ رَقَبَةَ بْنِ مَسْقَلَةَ ، عَنْ مَجْزَأَةَ بْنِ زَاهِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : I " اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَاءِ الْبَارِدِ ، اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي مِنَ الذُّنُوبِ كَمَا يُطَهَّرُ الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَقَبَةَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَاءِ الْبَارِدِ، اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي مِنَ الذُّنُوبِ كَمَا يُطَهَّرُ الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ» ”اے اللہ! مجھے برف، اولوں اور ٹھنڈے پانی سے پاک فرما دے۔ اے اللہ! مجھے گناہوں سے اس طرح پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو رقبہ سے ابراہیم بن یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“