المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2176
وَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَا يَنْبَغِي لِامْرِئٍ ذِي وَصِيَّةٍ يَبِيتُ لَيْلَتَيْنِ إِلَّا وَوَصِيَّتُهُ مَكْتُوبَةٌ . لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ خَالِدِ بْنِ زِيَادٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يُوسُفَ I " .ترجمہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کے پاس وصیت کے لائق کوئی چیز ہو، اس کے لیے مناسب نہیں کہ اس پر دو راتیں بھی اس حال میں گزریں کہ اس کی وصیت لکھی ہوئی اس کے پاس موجود نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو خالد بن زیاد سے صرف محمد بن ابی یوسف نے روایت کیا ہے۔“