المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2174
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ يُونُسَ بْنِ مِهْرَانَ الزَّيَّاتُ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا وُهَيْبٌ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ وَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَقَالَ : أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا ؟ فَيُصَلِّيَ مَعَهُ . لَمْ يُدْخِلْ بَيْنَ وُهَيْبٍ وَسُلَيْمَانَ الْأَسْوَدِ I " خَالِدًا الْحَذَّاءَ I " أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وُهَيْبٍ إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ I " .ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی نماز پڑھ لینے کے بعد ایک آدمی آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا کوئی شخص نہیں جو اس پر صدقہ کرے کہ اس کے ساتھ نماز پڑھ لے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”وہیب اور سلیمان اسود کے درمیان خالد حذاء کا واسطہ اس حدیث کو وہیب سے روایت کرنے والوں میں سے صرف احمد بن اسحاق حضرمی نے ذکر کیا ہے۔“