المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2171
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ قَالَ : نَا مُوسَى الْجُهَنِيُّ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : دَفَعَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَنَحْنُ فِي بَيْتٍ ، فَأَخَذَ بِعِضَادَتَيِ الْبَابِ ، ثُمَّ ، قَالَ : إِنَّ لِي عَلَيْكُمْ حَقًّا ، وَلِأَئِمَّةِ قُرَيْشٍ مَا عَمِلُوا بِثَلَاثٍ : إِنْ حَكَمُوا عَدَلُوا ، وَإِنِ اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا ، وَإِنْ عَاهَدُوا وَفَوْا ، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا مُوسَى الْجُهَنِيُّ I " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک گھر میں تھے کہ رسول اللہ ﷺ ہماری طرف تشریف لائے اور دروازے کی دونوں چوکھٹوں کو تھام کر فرمایا: ”بے شک میرا تم پر حق ہے، اور قریش کے حکمرانوں کا بھی (تم پر حق ہے) جب تک وہ تین باتوں پر عمل کرتے رہیں: جب فیصلہ کریں تو انصاف کریں، جب ان سے رحم کی درخواست کی جائے تو رحم کریں، اور جب عہد کریں تو اسے پورا کریں۔ پس ان میں سے جو ایسا نہ کرے اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے موسیٰ جہنی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“