المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2168
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْجُنَيْدِ الدَّقَّاقُ قَالَ : نَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ : نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَا سَبَقَ إِلَّا فِي نَصْلٍ ، أَوْ حَافِرٍ ، أَوْ خُفٍّ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ إِلَّا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ أَخُو فُلَيْحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انعام کے ساتھ مقابلہ (شرط) صرف تیر، گھوڑے کے سُم یا اونٹ کے خف (پاؤں) میں جائز ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الزناد سے فلیح کے بھائی عبدالحمید بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، حجین بن مثنیٰ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“