المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2166
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ قَالَ : نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ : نَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ : نَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِنْ يَسْتَخْلِفُوا أَبَا بَكْرٍ يَجِدُوهُ مُسْلِمًا أَمِينًا زَاهِدًا فِي الدُّنْيَا ، رَاغِبًا فِي الْآخِرَةِ ، وَإِنْ يُؤَمِّرُوا عُمَرَ يَجِدُوهُ قَوِيًّا أَمِينًا ، لَا تَأْخُذُهُ فِي اللهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ ، وَإِنْ يُؤَمِّرُوا عَلِيًّا ، - وَلَا أُرَاهُمْ يَفْعَلُونَ- ، يَجِدُوهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا ، يَسْلُكُ بِهِمُ الطَّرِيقَ الْمُسْتَقِيمَ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُضَيْلٍ إِلَّا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ I " .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر لوگ ابوبکر کو خلیفہ بنائیں گے تو انہیں مسلمان، امانت دار، دنیا سے بے رغبت اور آخرت کا شائق پائیں گے، اور اگر عمر کو امیر بنائیں گے تو انہیں طاقتور اور امانت دار پائیں گے، جنہیں اللہ کے معاملے میں کسی ملامت گر کی ملامت نہیں روکتی، اور اگر علی کو امیر بنائیں گے، اور میں نہیں سمجھتا کہ وہ ایسا کریں گے، تو انہیں خود ہدایت یافتہ اور دوسروں کو ہدایت دینے والا پائیں گے، وہ انہیں سیدھے راستے پر چلائیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فضیل سے زید بن حباب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“