المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2152
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو شَيْبَةَ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : لَيْسَ رَجُلٌ يَلِي قَوْمًا ، ثُمَّ لَا يَحُوطُهُمْ كَمَا يَحُوطُ نَفْسَهُ وَأَهْلَهُ ، إِلَّا أَدْخَلَهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ نَارَ جَهَنَّمَ . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ خَالِدٍ إِلَّا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ I " .ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص بھی کسی قوم کا والی (ذمہ دار) بنے، پھر ان کی خیر خواہی اور حفاظت اس طرح نہ کرے جیسے وہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی کرتا ہے، تو اللہ عزوجل اسے جہنم کی آگ میں داخل کرے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے خالد سے صرف عبید بن محمد نحاس نے روایت کیا ہے۔“