المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 214
وَعَنْ يُونُسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ كَثِيرٍ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ . عَنْ أَبِيهِ ، وَعَمِّهِ ، أَنَّهُمَا خَرَجَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ ، فَعَضَّ رَجُلٌ رَجُلًا ، فَانْتَزَعَ يَدَهُ مِنْ فَمِهِ ، فَانْتَزَعَ ثَنِيَّتَهُ ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطْلُبُ الْقِصَاصَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَفَكَانَ يَدَعُ يَدَهُ فِي فِيكَ تَقْضِمُهَا كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ ؟ I " . فَأَطَلَّهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ترجمہ
سیدنا یعلی بن امیہ اور ان کے بھائی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ تبوک میں نکلے، (وہاں) ایک شخص نے دوسرے شخص کو (دانتوں سے) کاٹ لیا، تو اس نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچ لیا جس کی وجہ سے اس (کاٹنے والے) کا سامنے کا ایک دانت نکل گیا۔ وہ شخص نبی ﷺ کے پاس قصاص کا مطالبہ لے کر آیا تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”کیا وہ اپنا ہاتھ تمہارے منہ میں (ایسے ہی) چھوڑ دیتا کہ تم اسے یوں چباتے جیسے نر اونٹ چباتا ہے؟“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اسے (یعنی دانت کے اس نقصان کو) رائیگاں قرار دے دیا۔