المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2133
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ حَفْصٍ التُّومَنِيُّ قَالَ : نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ الْمَازِنِيُّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهَا ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَلَهُ قِيرَاطٌ مِنَ الْأَجْرِ ، وَإِنْ تَبِعَهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ قَعَدَ حَتَّى يُفْرَغَ مِنْ دَفْنِهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ ، كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ إِلَّا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص جنازے کے ساتھ چلا یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ پڑھی، پھر لوٹ گیا تو اسے ایک قیراط اجر ملے گا، اور اگر جنازے کے ساتھ گیا، نماز جنازہ پڑھی، پھر بیٹھا رہا یہاں تک کہ اس کی تدفین سے فراغت ہو گئی تو اسے دو قیراط اجر ملے گا، ان میں سے ہر ایک قیراط احد (پہاڑ) سے بڑا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود بن ابی ہند سے مسلمہ بن علقمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“