❮
❯
حدیث نمبر: 2127
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرُّوذِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ قَالَ : نَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا هِشَامٌ ، وَلَا عَنْ هِشَامٍ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ I " . كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب (المروزي) .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تو اسے چاہیے کہ غسل کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر سے ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہشام سے عبیداللہ بن عبدالمجید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور زہیر بن محمد اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست «المروزی» ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2127
تخریج حدیث «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 98 / 75»