المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2120
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُخَرِّمِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ : نَا مُفَضَّلُ بْنُ مُهَلْهِلٍ ، عَنْ بَيَانِ بْنِ بِشْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : إِنَّمَا كَانَتِ الْمُتْعَةُ لَنَا خَاصَّةً أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " يَعْنِي : مُتْعَةَ الْحَجِّ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ إِلَّا بَيَانٌ ، وَلَا عَنْ بَيَانٍ إِلَّا مُفَضَّلُ بْنُ مُهَلْهِلٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ آدَمَ I " .ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”متعہ (یعنی حج کا متعہ) صرف ہم محمد ﷺ کے صحابہ کے لیے خاص تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالرحمن بن ابی الشعثاء سے بیان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ ہی بیان سے مفضل بن مہلہل کے سوا کسی نے روایت کیا ہے، اس میں یحییٰ بن آدم منفرد ہیں۔“