المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2115
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَا أَفَادَ عَبْدٌ بَعْدَ الْإِسْلَامِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ زَوْجٍ مُؤْمِنَةٍ : إِذَا نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ ، وَإِذَا غَابَ عَنْهَا حَفِظَتْهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهِ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَزِيدُ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسلام کے بعد بندے نے کوئی ایسی چیز حاصل نہیں کی جو اس کے لیے مومنہ بیوی سے بہتر ہو؛ جب وہ اس کی طرف دیکھے تو وہ اسے خوش کر دے، اور جب وہ اس سے غائب ہو تو وہ اپنی ذات اور اس کے مال میں اس کی حفاظت کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جابر سے یہ حدیث صرف شریک نے روایت کی ہے، اور اس میں یزید منفرد ہیں۔“