المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2104
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ الْإِبِلِ الْمُعَقَّلَةِ إِلَى أَعْطَانِهَا . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْفٍ إِلَّا هُشَيْمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ I " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن کریم کی خبر گیری اور نگہداشت کرتے رہو، کیونکہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ (قرآن) لوگوں کے سینوں سے نکل بھاگنے میں ان اونٹوں سے بھی زیادہ تیز ہے جو رسیوں سے بندھے ہوئے اپنے باڑوں میں ہوں (اور موقع پاتے ہی چھوٹ نکلیں)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عوف سے ہشیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسحاق بن شاہین منفرد ہیں۔“