المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ قَالَ : نَا عَمِّي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : نَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ ، أَنَّ قُسَيْمًا ، مَوْلَى عُمَارَةَ بْنِ عُتْبَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ قَزَعَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ حَدَّثَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ I " ، وَلَا صِيَامَ يَوْمَ الْعِيدَيْنِ I " ، وَلَا تُسَافِرُ امْرَأَةٌ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ عَلَيْهَا ، وَلَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ : الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، وَمَسْجِدِي هَذَا ، وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُسَيْمٍ مَوْلَى عُمَارَةَ إِلَّا أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ ، وَلَا عَنْ أَبَانَ إِلَّا ابْنُ إِسْحَاقَ I " .سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز نہیں، اور فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک کوئی نماز نہیں، اور دونوں عیدوں کے دن روزہ نہیں، اور کوئی عورت تین راتوں سے زیادہ کا سفر نہ کرے مگر اس حال میں کہ اس کے ساتھ کوئی محرم ہو، اور (عبادت کی نیت سے) سفر کے لیے کجاوے صرف تین مسجدوں کی طرف باندھے جائیں: مسجدِ حرام، میری یہ مسجد اور مسجدِ اقصیٰ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قسیم مولیٰ عمارہ سے ابان بن صالح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابان سے ابن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“