المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 210
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رِشْدِينَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ طُعْمَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ .
قَالَ : حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ الْجُهَنِيُّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَّمَ فِي أَصْحَابِهِ ضَحَايَا ، فَأَعْطَانِي عَتُودًا ، فَوَجَدْتُهُ جَذَعًا ، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ هُوَ جَذَعٌ . قَالَ : I " فَضَحِّ بِهِ .
ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کے درمیان قربانی کے جانور تقسیم فرمائے، تو آپ ﷺ نے مجھے ایک «عتود» (سال بھر کا بکرا) عطا فرمایا، میں نے اسے «جذع» (کم عمر) پایا، چنانچہ میں آپ ﷺ کی خدمت میں واپس حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ تو «جذع» ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اسی کی قربانی کر لو۔“