المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2072
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ قَالَ : نَا هَمَّامٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- نَهَى عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ ، وَخَاتَمِ الْحَدِيدِ . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا هَمَّامٌ I " .ترجمہ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ ”نبی کریم ﷺ نے سونے کی انگوٹھی اور لوہے کی انگوٹھی سے منع فرمایا۔“
اس حدیث کو محمد بن عجلان رحمہ اللہ سے صرف ہمام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔