المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2061
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ الدَّقِيقِيُّ ، أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ قَالَ : نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : قَالَ رَجُلٌ : الْحَمْدُ لِلهِ كَثِيرًا ، فَأَعْظَمَهَا الْمَلَكُ أَنْ يَكْتُبَهَا ، وَرَاجَعَ فِيهَا رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ، فَقِيلَ لَهُ : اكْتُبْهَا كَمَا قَالَ عَبْدِي كَثِيرًا .ترجمہ
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک شخص نے «الْحَمْدُ لِلهِ كَثِيرًا» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، بہت زیادہ“ کہا، تو فرشتے نے (اس کے اجر و ثواب کی وسعت کی وجہ سے) اسے لکھنا بہت بڑا کام خیال کیا اور اس کے متعلق اپنے رب عزوجل سے رجوع کیا، تو اسے حکم دیا گیا: ”اسے ویسے ہی لکھ دو جیسا میرے بندے نے کہا ہے یعنی «كَثِيرًا»۔“ “