المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ : نَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ الْمُسْتَوْرِدُ الْفِهْرِيُّ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ - وَذَكَرَ قُرَيْشًا - فَقَالَ : إِنَّ فِيهِمْ لَخِصَالًا أَرْبَعَةً : إِنَّهُمْ أَصْلَحُ النَّاسِ عِنْدَ فِتْنَةٍ ، وَأَسْرَعُهُمْ إِفَاقَةً بَعْدَ مُصِيبَةٍ ، وَأَوْشَكُهُمْ كَرَّةً بَعْدَ فَرَّةٍ ، وَخَيْرُهُمْ لِمِسْكِينٍ وَيَتِيمٍ ، وَأَمْنَعُهُمْ مِنْ ظُلْمِ الْمُلُوكِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ اللَّيْثِ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ .
سیدنا مستورد فہری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو — قریش کا تذکرہ کرتے ہوئے — یہ فرماتے سنا: ”بلاشبہ ان میں چار خصلتیں ایسی ہیں کہ وہ فتنہ و فساد کے وقت لوگوں میں سب سے زیادہ بہتر ثابت ہونے والے ہیں، مصیبت کے بعد سب سے جلد سنبھل جانے والے ہیں، (جنگی پینترے کے طور پر) پیچھے ہٹنے کے بعد سب سے جلدی پلٹ کر حملہ کرنے والے ہیں اور مسکین و یتیم کے حق میں سب سے بہتر ہیں، نیز وہ بادشاہوں کے ظلم کو سب سے زیادہ روکنے والے ہیں۔“ “
اس حدیث کو لیث رحمہ اللہ سے صرف ابن وہب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور عبد الملک بن شعیب بن لیث رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔