المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2029
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي الْعَبَّاسِ الْخُوَارَزْمِيُّ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَا نَذْرَ إِلَّا فِيمَا أُطِيعَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِ ، وَلَا يَمِينَ فِي غَضِبٍ ، وَلَا عَتَاقَ وَلَا طَلَاقَ فِيمَا لَا يَمْلِكُ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى إِلَّا سُلَيْمَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ يُونُسَ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نذر صرف اسی کام میں (معتبر) ہے جس میں اللہ عزوجل کی اطاعت کی جائے، اور غصے کی حالت میں کوئی قسم (معتبر) نہیں، اور جس چیز کا انسان مالک نہ ہو اس میں نہ (غلام) آزاد کرنا ہے اور نہ ہی طلاق (واقع ہوتی) ہے۔“
یحییٰ رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف سلیمان رحمہ اللہ نے روایت کی ہے اور اسے نقل کرنے میں عمر بن یونس رحمہ اللہ منفرد ہیں۔