المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2024
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ أَيُّوبَ الْأَهْوَازِيُّ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ قَالَ : نَا أَبُو النَّضْرِ حُمْرَانُ بْنُ حُمْرَانَ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَزَّمِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنَ الْمَدِينَةِ ، فَتَلَقَّانَا رِجْلٌ مِنْ جَرَادٍ ، فَتَلَقَّيْنَاهُ بِأَسْيَاطِنَا وَعِصِيِّنَا ، فَأُسْقِطَ فِي أَيْدِينَا ، فَسَأَلْنَا عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَقَالَ : لَا بَأْسَ بِصَيْدِ الْبَحْرِ . أَبُو سَلَمَةَ : حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَلَمْ يَرْوِهِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، عَنْ شِيَخِهِ هَذَا I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی ﷺ کے ساتھ مدینہ سے نکلے تو ہمارا سامنا ٹڈیوں کے ایک لشکر سے ہوا، ہم انہیں اپنے کوڑوں اور لاٹھیوں سے مارنے لگے، پھر ہم (اس کے حکم کے بارے میں) تذبذب کا شکار ہو گئے، چنانچہ ہم نے اس متعلق رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”سمندر کے شکار (کی طرح ان) میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ “
ابو سلمہ سے مراد حماد بن سلمہ رحمہ اللہ ہیں، اور اس روایت کو علی بن بحر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے اپنے ان شیخ سے نقل نہیں کیا۔