المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رُسْتَهِ بْنِ عُمَرَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ قَالَ : نَا الْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ زُفَرَ بْنِ الْهُذَيْلِ ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ مَرَّ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَهُوَ حَزِينٌ ، وَكَانَ الرَّجُلُ ذَا طَعَامٍ يُجْتَمَعُ إِلَيْهِ ، وَدَخَلَ مَسْجِدَهُ يُصَلِّي ، فَبَيْنَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ نَعَسَ ، فَأَتَاهُ آتٍ فِي النَّوْمِ ، فَقَالَ : عَلِمْتُ مَا حَزِنْتَ لَهُ ، فَذَكَرَ قِصَّةَ الْأَذَانِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : قَدْ أَخْبَرَنَا بِمِثْلِ ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ ، فَمُرُوا بِلَالًا أَنْ يُؤَذِّنَ بِذَاكَ . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ إِلَّا أَبُو حَنِيفَةَ I " .سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک صاحب رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرے جبکہ آپ ﷺ (نماز کے لیے لوگوں کو بلانے کی فکر میں) غمگین تھے، اور وہ صاحب (سخی) تھے جن کے ہاں کھانے پر لوگوں کا اجتماع ہوتا تھا۔ وہ اپنی مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے داخل ہوئے، اسی دوران انہیں اونگھ آگئی تو نیند کی حالت میں ان کے پاس ایک آنے والا آیا اور اس نے کہا: ”مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ جس بات نے آپ کو غمگین کر رکھا ہے“، پھر اس نے اذان کا قصہ ذکر کیا۔ (جب یہ واقعہ آپ ﷺ کے سامنے بیان کیا گیا تو) نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہمیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طرح کی خبر دی ہے، لہذا سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دو کہ وہ انہی (کلمات) کے ساتھ اذان دیں۔“
علقمہ بن مرثد رحمہ اللہ سے اسے صرف امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔