المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2013
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : نَا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : جَاءَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِدَنَانِيرَ ، فَأَلْقَاهَا فِي حِجْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ يُقَلِّبُهَا وَيَقُولُ : مَا عَلَى عُثْمَانَ مَا فَعَلَ بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ . لَمْ يَرْوِهِ إِلَّا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ صَالِحٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کچھ دینار لے کر آئے اور انہیں نبی ﷺ کی گود میں ڈال دیا، تو رسول اللہ ﷺ ان (دیناروں) کو الٹ پلٹ کرنے لگے اور فرمانے لگے: ”عثمان اس دن کے بعد جو بھی عمل کریں، انہیں کوئی چیز نقصان نہ دے گی۔“
اس حدیث کو عمرو بن صالح سے صرف زید بن حریش ہی نے روایت کیا ہے، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔