المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2010
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو جَعْفَرٍ الْأَنْصَارِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ : نَا غَالِبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ غَالِبٍ السَّعْدِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ : أَوَّلُ مَنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَبُو بَكْرٍ I " . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ ، غَيْرُ هَذَا الشَّيْخِ : غَالِبٍ وَخَالَفَ شُعْبَةَ ؛ لِأَنَّ شُعْبَةَ رَوَاهُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ : I " أَوَّلُ مَنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَلِيٌّ I " .ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سب سے پہلے جنہوں نے نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔“
سفیان رحمہ اللہ سے اس روایت کو بجز ان شیخ یعنی غالب کے کسی اور نے بیان نہیں کیا، اور انہوں نے شعبہ رحمہ اللہ کی مخالفت کی ہے؛ کیونکہ شعبہ رحمہ اللہ نے اسے عمرو بن مرہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوحمزہ رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سب سے پہلے جنہوں نے نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔“