المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ قَالَ : نَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : غَزَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- غَزْوًا ، فَلَمْ يَفْرُغْ حَتَّى أَمْسَى بِالصَّلَاةِ ، عَنِ الْوَقْتِ الَّذِي كَانَ رَسُولُ اللهِ يُحَافِظُ عَلَيْهِ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهُمْ نَظَرَ فَإِذَا صَلَاةُ الْعَصْرِ قَدْ أَمْسَى بِهَا ، فَصَلَّى ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ دَعَا عَلَى عَدُوِّهِ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ مَنْ شَغَلَنَا ، عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى فَامْلَأْ بُيُوتَهُمْ نَارًا ، وَامْلَأْ أَجْوَافَهُمْ نَارًا ، وَامْلَأْ قُبُورَهُمْ نَارًا .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک غزوہ فرمایا، پس آپ ﷺ اس (جنگ) سے فارغ نہ ہوئے یہاں تک کہ نماز کے اس وقت سے تاخیر ہو کر شام ہو گئی جس کی رسول اللہ ﷺ پابندی فرمایا کرتے تھے۔ جب آپ ﷺ ان دشمنوں سے فارغ ہوئے تو دیکھا کہ عصر کی نماز کا وقت ڈھل کر شام ہو چکی ہے، چنانچہ آپ ﷺ نے نماز ادا کی۔ جب آپ ﷺ اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو اپنے دشمنوں کے خلاف بددعا کرتے ہوئے فرمایا: «اللَّهُمَّ مَنْ شَغَلَنَا، عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى فَامْلَأْ بُيُوتَهُمْ نَارًا، وَامْلَأْ أَجْوَافَهُمْ نَارًا، وَامْلَأْ قُبُورَهُمْ نَارًا» ”اے اللہ! جس نے ہمیں نمازِ وسطیٰ (عصر) سے باز رکھا، تو ان کے گھروں کو آگ سے بھر دے، ان کے پیٹوں کو آگ سے بھر دے اور ان کی قبروں کو آگ سے بھر دے۔“