المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1979
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ : نَا هُشَيْمٌ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ وَحُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الشَّعْبِيِّ . أَنَّ عَلِيًّا جَلَدَ شُرَاحَةَ يَوْمَ الْخَمِيسِ ، وَرَجَمَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، وَقَالَ : I " جَلَدْتُهَا بِكِتَابِ اللهِ ، وَرَجَمْتُهَا بِسُنَّةِ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ إِلَّا هُشَيْمٌ I " .ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جمعرات کے دن شراحہ کو کوڑے مارے اور جمعہ کے دن اسے رجم کیا، اور فرمایا: ”میں نے اسے اللہ کی کتاب کے مطابق کوڑے لگائے اور رسول اللہ ﷺ کی سنت کے مطابق رجم کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن سالم رحمہ اللہ سے صرف ہشیم رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“