❮
❯
حدیث نمبر: 1958
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا هُشَيْمٌ قَالَ : نَا سَيَّارٌ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : لَمَّا تُوُفِّيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَأَرَادُوا أَنْ يُخْرِجُوهُ بِاللَّيْلِ . قَالَ ابْنُ عُمَرَ : لَوْ أَخَّرْتُمُوهُ حَتَّى تُصْبِحُوا ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : إِنَّهَا تَطْلُعُ بِقَرْنَيْ شَيْطَانٍ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَيَّارٍ إِلَّا هُشَيْمٌ I " .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب عبدالرحمٰن بن زید بن الخطاب رحمہ اللہ کی وفات ہوئی اور لوگوں نے انہیں رات کے وقت (تدفین کے لیے) لے جانے کا ارادہ کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”کاش تم اسے صبح ہونے تک مؤخر کر دیتے، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّهَا تَطْلُعُ بِقَرْنَيْ شَيْطَانٍ» ”بے شک وہ (سورج) شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیار سے یہ حدیث صرف ہشیم ہی نے روایت کی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1958