المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1955
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ قَالَ : نَا مَنْصُورُ بْنُ زِيَادٍ مَوْلَى عُثْمَانِ بْنِ عَفَّانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَنْ يُؤْمِنَ عَبْدٌ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ ، خَيْرِهِ وَشَرِّهِ ، وَيَعْلَمَ أَنَّ مَا أَصَابَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَهُ ، وَمَا أَخْطَأَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زِيَادٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ I " .ترجمہ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی بندہ اس وقت تک (کامل) ایمان والا نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ تقدیر پر، اس کی خیر اور اس کے شر پر ایمان نہ لائے، اور اسے یہ (پختہ) علم نہ ہو جائے کہ جو (خیر یا شر) اسے پہنچنے والا تھا وہ اس سے چوکنے والا نہ تھا، اور جو اس سے چوک گیا وہ اسے پہنچنے والا نہ تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور بن زیاد سے صرف عبداللہ بن جعفر نے ہی روایت کیا ہے۔“