المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1941
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِذَا أَرَادَ اللهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ . ثُمَّ صَمَتَ ، فَقَالُوا : فِي مَاذَا يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " يَسْتَعْمِلُهُ عَمَلًا صَالِحًا قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ . I " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أُسَامَةَ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ I " .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے (اپنے) کام پر لگا لیتا ہے۔“ پھر آپ ﷺ خاموش ہو گئے، تو صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کس کام میں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”موت سے پہلے اسے عملِ صالح کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے اسامہ رحمہ اللہ سے صرف ابنِ وہب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“