❮
❯
حدیث نمبر: 1935
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُنْكَدِرِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَهْلٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَنْ عَلَّمَ ابْنَهُ الْقُرْآنَ نَظَرًا غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ ، وَمَنْ عَلَّمَهُ إِيَّاهُ ظَاهِرًا بَعَثَهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، وَيُقَالُ لِابْنِهِ : اقْرَأْ . فَكُلَّمَا قَرَأَ آيَةً رَفَعَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهَا لِلْأَبِ دَرَجَةً ، حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى آخِرِ مَا مَعَهُ مِنَ الْقُرْآنِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا عُمَرُ بْنُ سَهْلٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ I " .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے بیٹے کو دیکھ کر (ناظرہ) قرآنِ کریم پڑھنا سکھایا، اللہ تعالیٰ اس کے اگلے اور پچھلے تمام گناہ معاف فرما دے گا، اور جس نے اسے زبانی (حفظ) قرآن سکھایا تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن چودھویں رات کے چاند جیسی روشن صورت میں اٹھائے گا، اور اس کے بیٹے سے کہا جائے گا: ’پڑھو‘، پس وہ جوں جوں ایک آیت پڑھے گا، اللہ عزوجل اس کی بدولت اس کے والد کا ایک درجہ بلند فرمائے گا، یہاں تک کہ وہ اپنے حفظ کردہ قرآن کی آخری آیت تک پہنچ جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حسن (رحمہ اللہ) سے اس حدیث کو صرف عمر بن سہل نے روایت کیا ہے، اور اسے نقل کرنے میں ابن ابی فدیک منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1935
درجۂ حدیث محدثین: فيه من لا يُعرف
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 166»»