المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1929
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : خَطَبَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- النَّاسَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ ، فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ، ثُمَّ ، قَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، خُذُوا مَنَاسِكَكُمْ ، فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلِّي غَيْرُ حَاجٍّ بَعْدَ عَامِي هَذَا I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، وَلَا عَنْ دَاوُدَ إِلَّا ابْنُهُ سُلَيْمَانُ ، وَلَا عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْمُنْكَدِرِيُّ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع میں لوگوں کو خطبہ دیا، پس اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: ”اے لوگو! اپنے مناسکِ (حج) سیکھ لو، کیونکہ میں نہیں جانتا، شاید میں اپنے اس سال کے بعد دوبارہ حج نہ کر سکوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ سے صرف داؤد بن قیس رحمہ اللہ نے، داؤد سے صرف ان کے بیٹے سلیمان رحمہ اللہ نے اور سلیمان سے صرف ابن ابی فدیک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اس سند کے ساتھ المنکدری رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“