المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : نَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ قَالَ : وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي : حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ . عَنْ أَبِيهِ سُلَيْمَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : كُنْتُ أَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، وَكَانَ I " إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ أَخَذَتْهُ بُرَحَاءُ شَدِيدَةٌ ، وَعَرِقَ عَرَقًا شَدِيدًا مِثْلَ الْجُمَانِ ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ I " ، فَكُنْتُ أَدْخُلُ عَلَيْهِ بِقِطْعَةِ الْكَتِفِ أَوْ كِسْرَةٍ ، فَأَكْتُبُ وَهُوَ يُمْلِي عَلَيَّ ، فَمَا أَفْرُغُ حَتَّى تَكَادَ رِجْلِي تَنْكَسِرُ مِنْ ثِقَلِ الْقُرْآنِ ، وَحَتَّى أَقُولَ : لَا أَمْشِي عَلَى رِجْلِي أَبَدًا ، فَإِذَا فَرَغْتُ ، قَالَ : I " اقْرَأْهُ I " ، فَأَقْرَؤُهُ ، فَإِنْ كَانَ فِيهِ سَقْطٌ أَقَامَهُ ، ثُمَّ أَخْرُجُ بِهِ إِلَى النَّاسِ .سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے لیے وحی لکھا کرتا تھا، اور آپ ﷺ کی کیفیت یہ ہوتی تھی کہ «إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ أَخَذَتْهُ بُرَحَاءُ شَدِيدَةٌ ، وَعَرِقَ عَرَقًا شَدِيدًا مِثْلَ الْجُمَانِ ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ» ”جب آپ ﷺ پر وحی نازل ہوتی تو آپ پر سخت تپش طاری ہو جاتی اور موتیوں کی طرح پسینہ بکثرت بہنے لگتا، پھر آپ ﷺ سے وہ کیفیت دور کر دی جاتی“۔ چنانچہ میں کندھے کی ہڈی یا کوئی ٹکڑا لے کر آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتا، میں لکھتا جاتا اور آپ ﷺ مجھے املا کرواتے جاتے۔ میں لکھ کر فارغ نہ ہوتا یہاں تک کہ قرآن کے بوجھ کی وجہ سے مجھے یوں محسوس ہوتا جیسے میری ٹانگ ٹوٹنے لگی ہے، یہاں تک کہ میں (دل میں) کہتا کہ میں اپنی اس ٹانگ پر اب کبھی چل نہیں سکوں گا۔ پس جب میں فارغ ہو جاتا تو آپ ﷺ فرماتے: «اقْرَأْهُ» ”اسے پڑھ کر سناؤ“، تو میں اسے پڑھتا؛ پس اگر اس میں کوئی کمی رہ گئی ہوتی تو آپ ﷺ اسے درست فرما دیتے، پھر میں اسے لے کر لوگوں کے پاس چلا جاتا۔“