المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ :
غَدَوْتُ عَلَى صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ الْمُرَادِيِّ ، فَقَالَ : مَا غَدَا بِكَ يَا زِرُّ ؟ قُلْتُ : أَلْتَمِسُ الْعِلْمَ . فَقَالَ : اغْدُ عَالِمًا أَوْ مُتَعَلِّمًا ، وَلَا تَعَدَّيَنَّ ذَلِكَ . فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَلْتَمِسُ عِلْمًا ، إِلَّا وَضَعَتْ لَهُ الْمَلَائِكَةُ أَجْنِحَتَهَا مِنْ رِضَاهَا بِمَا يَفْعَلُ I " . قَالَ : فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ ، وَقُلْتُ : إِنِّي أَجِدُ فِي نَفْسِي مِنْ ذَلِكَ . فَقَالَ : I " كُنَّا إِذَا سَافَرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرْنَا أَنْ لَا نَخْلَعَ خِفَافَنَا ثَلَاثَ لَيَالٍ وَأَيَّامَهُنَّ ، إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ ، لَكِنْ مِنْ غَائِطٍ وَبَوْلٍ وَنَوْمٍ . وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ .
لَمْ يَرَوِهِ عَنْ حَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ .
زر بن حبیش رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں صبح سویرے سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے پوچھا: اے زر! اتنی صبح کیسے آنا ہوا؟ میں نے عرض کیا: میں علم کی تلاش میں آیا ہوں۔ انہوں نے فرمایا: عالم بنو یا طالب علم، اور اس (حد) سے تجاوز نہ کرنا؛ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو کوئی مسلمان بندہ علم کی طلب میں نکلتا ہے، فرشتے اس کے اس عمل سے خوش ہو کر اس کے لیے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔““
زر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پھر میں نے ان سے موزوں پر مسح کے متعلق پوچھا اور عرض کیا: میرے دل میں اس بارے میں کچھ کھٹک سی پیدا ہوتی ہے۔ تو انہوں نے فرمایا: ”جب ہم نبی اکرم ﷺ کے ساتھ سفر میں ہوتے تھے تو ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ ہم تین دن اور تین راتوں تک اپنے موزے نہ اتاریں، سوائے جنابت (بڑی ناپاکی) کے؛ البتہ پاخانہ، پیشاب اور نیند (کی وجہ سے وضو ٹوٹنے کی صورت میں موزے پہنے رکھنے کی اجازت تھی)۔ اور مقیم کے لیے (مسح کی مدت) ایک دن اور ایک رات ہے۔“
اسے حفص بن سلیمان رحمہ اللہ سے صرف علی بن عیاش رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔