المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1894
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ أَبِي حَدِيدَةَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيُّ عَنْ أَخِيهِ الْحَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ . عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : يَتْبَعُ الرَّجُلَ مِنَ الْحَسَنَاتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَمْثَالُ الْجِبَالِ ، فَيَقُولُ : أَنَّى هَذَا ؟ فَيُقَالُ : بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ لَكَ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَطِيَّةَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ I " .ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن ایک شخص کے پیچھے پہاڑوں کی مانند نیکیاں آئیں گی، تو وہ پوچھے گا: یہ کہاں سے (آئیں) ہیں؟ تو کہا جائے گا: تیرے بیٹے کے تیرے لیے استغفار کرنے (بخشش طلب کرنے) کی وجہ سے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عطیہ سے صرف ابراہیم بن عیینہ نے ہی روایت کیا ہے۔“