المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1891
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرٍ ، قَالَ : نَا جَدِّي قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَيَّاشٍ الْقِتْبَانِيُّ عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : ضَحَّى رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بِكَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ ، أَحَدُهُمَا عَنْهُ وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ ، وَالْآخَرُ عَنْهُ وَعَنْ مَنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِهِ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے دو سینگوں والے چتکبرے مینڈھوں کی قربانی فرمائی، جن میں سے ایک آپ ﷺ کی اپنی اور آپ ﷺ کے اہل خانہ کی جانب سے تھا، اور دوسرا آپ ﷺ کی اپنی اور آپ ﷺ کی امت کے ان افراد کی جانب سے تھا جنہوں نے قربانی نہیں کی تھی۔“