المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرٍ ، قَالَ : نَا جَدِّي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَ : نَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَطَاءٍ عَنْ نَافِعٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا ، وَفِي يَمَنِنَا . فَقَالَ رَجُلٌ : وَفِي مَشْرِقِنَا ، يَا رَسُولَ اللهِ . فَقَالَ : I " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا ، وَفِي يَمَنِنَا I " . فَقَالَ الرَّجُلُ : وَفِي مَشْرِقِنَا ، يَا رَسُولَ اللهِ . فَقَالَ : I " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا ، إِنَّ مِنْ هُنَالِكَ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ ، وَبِهِ تِسْعَةُ أَعْشَارِ الْكُفْرِ ، وَبِهِ الدَّاءُ الْعُضَالُ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ وَهْبٍ I " .سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا ، وَفِي يَمَنِنَا» ”اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے شام میں اور ہمارے یمن میں برکت عطا فرما۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اور ہمارے مشرق میں بھی۔“ تو آپ ﷺ نے (دوبارہ) فرمایا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا ، وَفِي يَمَنِنَا» ”اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے شام میں اور ہمارے یمن میں برکت عطا فرما۔“ اس آدمی نے پھر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اور ہمارے مشرق میں بھی۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا ، إِنَّ مِنْ هُنَالِكَ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ ، وَبِهِ تِسْعَةُ أَعْشَارِ الْكُفْرِ ، وَبِهِ الدَّاءُ الْعُضَالُ» ”اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت عطا فرما، بے شک وہیں سے شیطان کا سینگ طلوع ہوتا ہے، کفر کے دس میں سے نو حصے وہیں ہیں اور وہیں لاعلاج بیماری (فتنہ و فساد) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالرحمن بن عطاء سے صرف سعید بن ابی ایوب نے روایت کیا ہے، اور ابن وہب اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“