المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرٍ ، قَالَ : نَا جَدِّي حَرْمَلَةُ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ لَهِيعَةَ عَنِ السَّكَنِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمُ : اللَّهُمَّ لَقِّنِّي حُجَّتِي ، فَإِنَّ الْكَافِرَ يُلَقَّنُ حُجَّتَهُ وَلَكِنْ لَيَقُلِ : اللَّهُمَّ حُجَّةَ الْإِيمَانِ عِنْدَ الْمَمَاتِ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا السَّكَنُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ، وَلَا عَنِ السَّكَنِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ وَهْبٍ I " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ہرگز یہ نہ کہے: «اللَّهُمَّ لَقِّنِّي حُجَّتِي» ”اے اللہ! مجھے میری دلیل سکھا دے“، کیونکہ کافر کو بھی (قبر یا قیامت میں) اس کی دلیل سکھائی جاتی ہے، لیکن اسے چاہیے کہ یوں کہے: «اللَّهُمَّ حُجَّةَ الْإِيمَانِ عِنْدَ الْمَمَاتِ» ”اے اللہ! موت کے وقت ایمان کی دلیل (پر ثابت قدمی) عطا فرما“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف سکن بن ابی کریمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سکن سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے، جبکہ ابن لہیعہ سے اسے روایت کرنے میں ابن وہب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“