المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1883
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرٍ ، قَالَ : نَا جَدِّي حَرْمَلَةُ قَالَ : نَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ : حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُجَبَّرِ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ . عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنَّهُ قَالَ : إِذَا كَانَ يَوْمُ سَابِعِهِ ، فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا ، وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَى ، وَسَمُّوهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبَّرِ إِلَّا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ وَهْبٍ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب اس (بچے کی پیدائش) کا ساتواں دن ہو تو اس کی جانب سے خون بہاؤ (یعنی عقیقہ کرو)، اس سے گندگی (پیدائشی بال) دور کرو اور اس کا نام رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالرحمن بن مجبر سے ضحاک بن عثمان کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں ابنِ وہب منفرد ہیں۔“