المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرٍ ، قَالَ : نَا جَدِّي حَرْمَلَةُ قَالَ : نَا ابْنُ وَهْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ ، قَالَا : نَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ . عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : إِنَّ بِلَالًا يُنَادِي بِلَيْلٍ ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِي ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ I " وَكَانَ الشَّافِعِيُّ يَزِيدُ فِي حَدِيثِهِ : I " وَكَانَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ لَا يُؤَذِّنُ حَتَّى يُقَالَ لَهُ : أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ ، وَالشَّافِعِيُّ I " .سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک سیدنا بلال رضی اللہ عنہ رات ہی میں اذان دے دیتے ہیں، لہٰذا تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ سیدنا ابنِ امِ مکتوم رضی اللہ عنہ اذان دیں۔“
اور امام شافعی رحمہ اللہ اپنی روایت میں یہ اضافہ کرتے تھے: ”اور سیدنا ابنِ امِ مکتوم رضی اللہ عنہ اس وقت تک اذان نہیں دیتے تھے جب تک ان سے یہ نہ کہا جاتا: «أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ» ”صبح ہو گئی، صبح ہو گئی۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام مالک رحمہ اللہ سے ابنِ وہب رحمہ اللہ اور امام شافعی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“