❮
❯
حدیث نمبر: 1879
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرٍ ، قَالَ : نَا جَدِّي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ وَكَانَ جَارًا لَنَا قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : أُمَّتِي أُمَّةٌ مَرْحُومَةٌ ، مُتَابٌ عَلَيْهَا ، تَدْخُلُ قُبُورَهَا بِذُنُوبِهَا ، وَتَخْرُجُ مِنْ قُبُورِهَا لَا ذُنُوبَ عَلَيْهَا ، تُمَحَّصُّ عَنْهَا ذُنُوبُهَا بِاسْتِغْفَارِ الْمُؤْمِنِينَ لَهَا I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زِيَادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَرْمَلَةُ I " .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت ایسی امت ہے جس پر رحم کیا گیا ہے اور جس کی توبہ قبول کی گئی ہے، یہ لوگ اپنے گناہوں کے ساتھ اپنی قبروں میں داخل ہوں گے اور جب اپنی قبروں سے نکلیں گے تو ان پر کوئی گناہ نہ ہوگا، مومنین کے ایک دوسرے کے لیے استغفار کرنے کے باعث ان کے گناہ ان سے جھاڑ (صاف کر) دیے جائیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حمید رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف حماد بن زیاد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں حرملہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1879
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه أحمد بن طاهر بن حرملة كذاب
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه أحمد بن طاهر بن حرملة وهو كذاب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 69»»