المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ قَالَ : لَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنْ غَزْوَةِ حُنَيْنٍ ، وَكَانَ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ ، سَأَلَهُ النَّاسُ ، وَرَهَقُوهُ ، فَخَافَتْ نَاقَتُهُ ، فَأَخَذَتْ سَمُرَةٌ بِرِدَائِهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : رُدُّوا عَلَيَّ رِدَائِي ، أَتَخَافُونَ عَلَيَّ الْبُخْلَ ؟ فَوَاللهِ لَوْ أَفَاءَ اللهُ عَلَيْكُمْ مِثْلَ عَدَدِ سَمُرِ تِهَامَةَ نَعَمًا لَقَسَمْتُهُ بَيْنَكُمْ ، ثُمَّ لَا تَجِدُونِي بَخِيلًا ، وَلَا جَبَانًا ، وَلَا كَذَّابًا ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ قَسْمِ الْخُمُسِ قَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ يَسْتَحِلُّهُ مَخِيطًا أَوْ خِيَاطًا . فَقَالَ : I " رُدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمِخْيَطَ ، فَإِنَّ الْغُلُولَ عَارٌ وَنَارٌ وَشَنَارٌ عَلَى أَهْلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ I " ثُمَّ رَفَعَ وَبَرَةً مِنْ ذِرْوَةِ سَنَامِ بَعِيرٍ ، فَقَالَ : مَا لِي مِمَّا أَفَاءَ اللهُ عَلَيْكُمْ وَلَا مِثْلُ هَذِهِ إِلَّا الْخُمُسَ ، وَالْخُمُسُ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْمَخْزُومِيُّ I " .سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ جب رسول اللہ ﷺ غزوہ حنین سے واپس لوٹے اور آپ ﷺ ابھی راستے میں ہی تھے کہ لوگوں نے آپ ﷺ سے (مالِ غنیمت کا) تقاضا شروع کر دیا اور آپ ﷺ کو اس قدر گھیر لیا کہ آپ ﷺ کی اونٹنی بدک گئی اور ایک ببول کے درخت نے آپ ﷺ کی چادر پکڑ لی (یعنی چادر اس کی جھاڑیوں میں الجھ گئی)، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”میری چادر مجھے واپس دے دو، کیا تم میرے بارے میں بخل کا اندیشہ کرتے ہو؟ اللہ کی قسم! اگر اللہ تعالیٰ تمہیں تہامہ کے خاردار درختوں کی تعداد کے برابر بھی مویشی عطا فرما دے تو میں وہ سب تمہارے درمیان تقسیم کر دوں گا، پھر تم مجھے نہ بخیل پاؤ گے، نہ بزدل اور نہ ہی جھوٹا“۔ پھر جب خمس (پانچویں حصے) کی تقسیم کا وقت آیا تو ایک شخص آپ ﷺ کے پاس آیا جس نے (مالِ غنیمت میں سے) ایک دھاگہ یا سوئی اٹھا رکھی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”سوئی اور دھاگہ بھی واپس کر دو، کیونکہ «الْغُلُولَ عَارٌ وَنَارٌ وَشَنَارٌ عَلَى أَهْلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ”مالِ غنیمت میں خیانت کرنا قیامت کے دن خیانت کرنے والے کے لیے باعثِ ننگ و عار، آگ اور ذلت و رسوائی ہے““۔ پھر آپ ﷺ نے اونٹ کی کوہان کی چوٹی سے ایک بال اٹھایا اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو مالِ فئے عطا فرمایا ہے اس میں میرا کوئی حصہ نہیں، اس بال کے برابر بھی نہیں، سوائے خمس کے، اور وہ خمس بھی تمہی لوگوں پر لوٹا دیا جاتا ہے“۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے صرف سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں سعید بن عبد الرحمن المخزومی رحمہ اللہ منفرد ہیں“۔