المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ مُوسَى قَالَ : نَا أَبُو الْجَوَّابِ الْأَحْوَصُ بْنُ جَوَّابٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَرْمٍ عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ : مَنْ أَهْلُ الْبَيْتِ الَّذِينَ أَذْهَبَ اللهُ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهَّرَهُمْ تَطْهِيرًا ؟ فَعَدَّهُمْ فِي يَدِهِ خَمْسَةً : رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، وَعَلِيٌّ ، وَفَاطِمَةُ ، وَالْحَسَنُ ، وَالْحُسَيْنُ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هَارُونَ إِلَّا سُلَيْمَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْأَحْوَصُ I " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عطیہ عوفی رحمہ اللہ نے ان سے دریافت کیا: ”وہ اہل بیت کون ہیں جن کے بارے میں اللہ نے فرمایا ہے کہ وہ ان سے ناپاکی دور کر دے اور انہیں خوب اچھی طرح پاک کر دے؟“ تو انہوں نے اپنے ہاتھ پر پانچ افراد گنوائے: ”رسول اللہ ﷺ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا، اور سیدنا حسن و سیدنا حسین رضی اللہ عنہما۔“ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ آیت ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں نازل ہوئی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہارون رحمہ اللہ سے صرف سلیمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ان سے روایت کرنے میں احوص رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“