المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1820
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : تَزَوَّجَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ قُلْتُ : تَزَوَّجَهَا بِمَكَّةَ ؟ قَالَ : لَا ، وَلَكِنْ تَزَوَّجَهَا فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا جبکہ آپ ﷺ احرام کی حالت میں تھے۔“ (راویِ حدیث ابوزبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ) میں نے پوچھا: ”کیا آپ ﷺ نے ان سے مکہ میں نکاح کیا؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ آپ ﷺ نے ان سے راستے میں کسی مقام پر نکاح فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوزبیر رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“