المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1803
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي هَاشِمٍ قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ عَبْدًا عَلَى سَيِّدِهِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ إِلَّا مَعْمَرٌ ، وَلَا عَنْ مَعْمَرٍ إِلَّا عُثْمَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيٌّ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف ورغلایا، اور وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف بہکایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن طاؤس رحمہ اللہ سے صرف معمر رحمہ اللہ نے، اور معمر رحمہ اللہ سے صرف عثمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ علی رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“