❮
❯
حدیث نمبر: 1800
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَرْبَهَارِيُّ ، قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ قَالَ : خَرَجْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ ، حَتَّى قَدِمْنَا حِمْصَ . فَأَتَيْنَا وَحْشِيَّ بْنَ حَرْبٍ فَحَدَّثَنَا ، قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَشَهِدْتُ شَهَادَةَ الْحَقِّ ، فَقَالَ : يَا وَحْشِيُّ ، اجْلِسْ فَحَدِّثْنِي كَيْفَ قَتَلْتَ حَمْزَةَ ؟ فَحَدَّثْتُهُ ، فَقَالَ : I " غَيِّبْ وَجْهَكَ عَنِّي ، فَلَا أَرَاكَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْفَضْلِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمَاجِشُونَ I " .
ترجمہ

جعفر بن عمرو بن امیہ الضمری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور عبید اللہ بن عدی بن الخیار رحمہ اللہ (سفر پر) نکلے یہاں تک کہ ہم حمص پہنچے، پھر ہم سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے ہمیں حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور میں نے کلمہ حق کی گواہی دی (اسلام قبول کیا)، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے وحشی! بیٹھو اور مجھے بتاؤ کہ تم نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو کیسے شہید کیا تھا؟“ پس میں نے آپ ﷺ کو (سارا واقعہ) سنا دیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنا چہرہ مجھ سے اوجھل رکھا کرو، میں تمہیں (اپنے سامنے) نہ دیکھوں۔““
اس حدیث کو عبد اللہ بن الفضل رحمہ اللہ سے صرف محمد بن اسحاق رحمہ اللہ اور عبد العزیز بن الماجشون رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1800
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4072، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7016، 7017، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18258، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16324، 16325، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1410، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2947، 2949، 2950»