المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1793
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ أَبُو الْعَبَّاسِ الْبَرْبَهَارِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَالِكِ ابْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ذَاتَ يَوْمٍ الْعَصْرَ ، فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ لَمْ يَجْلِسٍ حَتَّى قَضَى صَلَاتَهُ ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مالک ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، تو آپ ﷺ دو رکعتوں کے بعد (تشہد کے لیے بیٹھے بغیر) کھڑے ہو گئے اور پھر آپ ﷺ (بیچ میں) نہیں بیٹھے یہاں تک کہ جب اپنی نماز مکمل کر لی تو بیٹھے بیٹھے (ہی سہو کے) دو سجدے کیے۔“